ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / جے رام یو ایس اوپن سے باہر

جے رام یو ایس اوپن سے باہر

Sun, 10 Jul 2016 18:47:15  SO Admin   S.O. News Service

المونٹی،10جون(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)ہندوستان کے اجے جے رام یو ایس اوپن گراں پری گولڈ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں آج یہاں مرد سنگلز کے سیمی فائنل میں جاپان کے کیٹا سنیاما سے براہ راست گیم میں ہار گئے۔دنیا میں 22ویں نمبر اور یہاں چوتھی سیڈ جے رام کسی بھی وقت اپنے مخالف کی برابری نہیں کر پائے اور لاس اینجلس بیڈمنٹن کلب میں 37منٹ تک چلے میچ میں 10-21، 14-21سے ہار گئے۔جاپانی کھلاڑی نے آغاز میں ہی 4-2کی برتری بنائی اور 8-7کے اسکور کے بعد مسلسل دس پوائنٹس بنا کر پہلا گیم آسانی سے اپنے نام کیا۔دوسرے گیم میں جے رام نے کچھ بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا اور 3-1کی معمولی برتری سے شروعات کی لیکن جاپانی کھلاڑی نے اس کے بعد ہندوستانی کے لئے مشکلات کھڑی کرنا شروع کر دی،اگرچہ ایک وقت اسکور 14-14سے برابری پر تھا لیکن اس کے بعد سنیاما نے مسلسل سات پوائنٹس بنا کر میچ اپنے نام کر دیا۔


Share: